مجھے یوسف (دلیپ کمار) چاہیے اور کچھ نہیں ۔۔۔۔!!!

لاہور (ویب ڈیسک) مرحوم اداکار دلیپ کمار کی طرح تاثرات نہ دینے پر راج کپور سیٹ پر اپنے بیٹے رشی کپور پر برس پڑے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سال 1982 میں فلم ’پریم روگ‘ کی عکس بندی کے دوران پیش آیا تھا۔ رشی کپور کی جانب سے یہ واقعہ دلیپ کمار کی

سوانح حیات میں سامنے آیا۔انھوں نے بتایا تھا کہ میری زندگی کی کچھ واقعات ایسے ہیں جنھیں میں مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے میں نہیں ہچکچاتا۔رشی کپور کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ہی واقعہ راج کپور اسٹوڈیو میں 1982 میں پیش آیا تھا جب وہ فلم پریم روگ کی عکسبندی کر رہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ مجھے ایک سین کے دوران انھیں دل شکستہ عاشق کے تاثرات چہرے پر لانے تھے جو وہ بہت کوشش کرنے کے باوجود نہیں لاسکے تھے۔ رشی کپور کا کہنا تھا کہ جب والد راج کپور جو کہ فلم کے ہدایتکار تھے، انھیں وہ تاثرات نہ ملے تو سیٹ پر ہی مجھ پر چیخ پڑے کہ “مجھے یوسف چاہیے”۔

Comments are closed.