مجیب الرحمان شامی اور عاصمہ شیرازی نے وارننگ جاری کردی

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ ادارے بھی غیرجانبدار ہونے کی کوشش کررہے ہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خود ہی

اپنی اپوزیشن ہے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خود ہی اپنی اپوزیشن ہے، حکومت کا لہجہ اور اقدامات اپوزیشن جیسے ہی ہیں، حکومت کی خوش قسمتی کہ اپوزیشن کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی ہے، اپوزیشن کے تمام تر دعوے ، وعدے اور چیلنج ہوا میں اڑگئے ہیں، اپوزیشن کے دھڑوں میں بٹ جانے سے حکومت کو نفسیاتی تقویت ملی ہے، حکومت کا دارومدار اپوزیشن کی نالائقی پر جبکہ اپوزیشن کا دارومدار حکومت کی نالائقی پر ہے۔ مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا تھا کہ حکومت چومکھی لڑرہی ہے ہر کام چوپٹ کرنا چاہتی ہے، حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، حکومت کے اس ایڈونچر میں کچھ ایسا ہوسکتا ہے کہ سب تلپٹ ہوکر رہ جائے، حکومت آئندہ پانچ سال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔حکومت خود کو جتنا مضبوط ظاہر کررہی ہے حقیقت میں اتنی طاقتور نہیں ہے، پی ایم ڈی اے پر سول سوسائٹی، میڈیاتنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی مزاحمت کے بعد حکومت پیچھے ہٹی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ شہباز شریف کو کسی طرح الیکشن سے پہلے نااہل قرار دیدیا جائے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی منتخب وزیراعظم اپنے پانچ سال مکمل نہیں کرسکا ہے، ہر حکومت کا چوتھا سال اہم ہوتا ہے بلکہ تیسرے سال کے آخر میں ہی معاملات شروع ہوجاتے ہیں۔حکومت کے ساتھ تمام ادارے کھڑے ہیں ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ انہیں اس طرف سے کوئی خطرہ ہوگا، حکومت اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ باقی تمام اداروں الیکشن کمیشن، عدلیہ، بار کونسلوں، میڈیا کے ساتھ سینگ اڑائے بیٹھی ہے، حکومت اگلے الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن ، عدلیہ اور میڈیا پر دباؤ بڑھانا چاہتی ہے۔عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ عوامی سروے میں پنجاب حکومت سے خوش اور ناخوش افراد کی تعداد میں زیادہ فرق نہیں ہے، پنجاب حکومت چاہے تو اپنی کارکردگی بہتر بنا کر اس فرق کو ختم کرسکتی ہے، پنجاب حکومت کی کارکردگی اپنی جگہ مگر ان کا تاثر بہت خراب ہے۔اگلے الیکشن کیلئے حکومت کے ذہن میں جنوبی پنجاب کے حوالے سے کچھ چیزیں ہیں، کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ ادارے بھی غیرجانبدار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments are closed.