مجیب الرحمان شامی کی تجویز

لاہور (ویب ڈیسک) نامور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی اپنے ایک تجزیے میں کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے بقول یہ لوگ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے جارہے ہیں ، انکی یہ کوشش حکومت کا خاتمہ کر سکے گی یا نہیں یہ ایک الگ بات ہے لیکن جو بات سب کو نظر آرہی ہے

وہ یہ کہ کیا عمران حکومت مذاکرات اور بات چیت سے اپوزیشن کو انکے ارادوں سے باز رکھنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں ، یہ چیز حکومت کے لیے سب سے بڑا امتحان ہے ۔ مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اور ملکی حالات کو پوائنٹ آف نوریٹرن سے واپس لانا ہی عمران حکومت کا سب سے بڑا امتحان ہے ، حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات کے دروازے کھولے اور کھلوائے اور اس بحران سے نجات حاصل کرے ، اسی میں عمران حکومت اور پاکستان کی بہتری ہے ۔

Comments are closed.