محترم ڈی جی آئی ایس پی آر میری بات مانیں اور ۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) سیاست میں نہ گھسیٹنے سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میرے لئے محترم ہیں لیکن ان کی ایسی باتوں سے ان کا عوام میں مذاق اڑے گا، کیونکہ ایک کے بعد ایک چیز سامنے آئی ہے کہ کس طرح سینیٹ الیکشن چھینا گیا،

جسٹس شوکت عزیز صدیقی، جسٹس قاضی فائز کے ساتھ کیا ہوا، جج ملک ارشد کا معاملہ ہوا، آپ وہ بات کریں جو دنیا مانے ورنہ آپ کی اور آپ کے ادارے کی ساکھ خراب ہوگی، آپ رات کو دن کہہ کر بتائیں گے تو لوگ کہیں گے آپ جھوٹ بول رہے ہیں، اس سے بہتر ہے خاموشی اختیار کریں اور اس معاملے پر بات نہ کریں لیکن غلط بیانی بالکل نہ کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی کسی سے بیک ڈور رابطوں کی تردید کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ شاید ان کے علم میں نہ ہو، جب بات ہوتی ہے تو اوپر کے لیول پر ہوتی ہے، ہر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا، لیکن ہمیں بیک ڈور رابطے کی ضرورت نہیں، عوام پر مشکلات کی وجہ سے سلیکٹرز کو طعنے ملتے ہیں کہ یہ سوغات آپ لائے ہیں جس نے عوام کا بیڑہ غرق کردیا، جواب تو انہیں دینا پڑے گا اور عوام جواب لیں گے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی تاریخی کوشش کی گئی ہے لیکن مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت ہونے کی وجہ سے ٹوٹ نہیں سکی، اگر کوئی پارٹی کو چھوڑے گا عوام اس کا احتساب کریں گے۔

Comments are closed.