محمد عامر کا شاندار بیان سامنے آگیا

کراچی(ویب ڈیسک)ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے رویے سے دلبرداشتہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے کہ انہیں برطانوی پاسپورٹ مل گیا ہے کہتے ہیں کہ پاسپورٹ ملنے میں ڈیڑھ دو سال باقی ہیں،پاسپورٹ میرا حق ہے میں کوئی غیر قانونی

کام نہیں کر رہا ۔پیر کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے کسی اور ملک کی نمائندگی نہیں کرنی۔ دعاہے کہ میں بحثیت پاکستانی ہی آئی پی ایل کھیلوں ۔مصباح اور وقار یونس نے دو تین سال کے معاہدے ختم ہونے پر چلے جانا ہے ۔ میری کرکٹ ختم تو نہیں ہو رہی ۔ ان کے جانے کے بعد کھیلوں گا ۔ مستقبل میں بہتری ہوئی تو ملک کے لیے دستیاب ہوں گا۔ہر کسی کی اپنی زندگی ہے ، جو کسی کے لیے بہتر ہوتا ہے وہ فیصلے کرتا ہے ۔ انگلینڈ کا رہائشی کارڈ میرے پاس ضرور ہے ۔ میری اہلیہ اور بچے برٹش ہیں ۔مستقبل میں پاسپورٹ لینا ہی لینا ہے ، میرے بچوں نے وہاں پڑھنا ہے۔ ماضی کے کرکٹرز کے پاس انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پاسپورٹ ہیں ۔ انہوں نے پاکستان آکر کوچنگ بھی کی ہے ان پر تو کوئی نہیں بولا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *