محمود چوہدری اور بختاور بھٹو کے نومولود بیٹے کا نام کیا رکھا گیا ہے ؟

کراچی (ویب ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا ، انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر ایک ٹوئیٹ کی شکل میں کیا۔ بختاور نے ٹوئٹر پر دل کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ” میر حاکم محمود چوہدری”

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ نام میرے ماموں میر اور میرے داد ا حاکم علی زرداری کی مناسبت سے رکھا گیا۔ بختاور کی جانب سے بیٹے کی پیدائش کے اعلان کے بعد سے ہی لوگوں کو ان کے بیٹے کی پہلی جھلک کا انتظار ہے تاہم اب تک خاندان کی جانب سے نومولود کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔

Comments are closed.