محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، بالائی، وسطی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ ملک

کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ڑالہ باری کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔پوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاء الدین، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نورپور تھل، لیہ، بھکر، لاہور، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات اور ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، بونیر، مالاکنڈ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مردان، کوہاٹ، پشاور، کرم، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور بارش جبکہ چند مقامات پر ڑالہ باری ہوگی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *