محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی (ویب ڈٖیسک) محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسم میں اہم تبدیلی رونما ہونے والی ہے اور پیر کے روز کراچی میں کڑاکے کی سردی پڑے گی جس دوران درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔ کراچی شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 10اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی ریڈ ریکارڈ کیا گیا

جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی پڑ رہی ہے جبکہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں آج (ہفتہ 26 دسمبر) سے سردی کی ایک نئی لہر داخل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد سردی مزید بڑھ جائے گی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *