محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ (26 ستمبر) کے روز رات کو پاکستان کےبالائی علاقوں میں داخل ہو گا جو بدھ 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہے گا جسکے نتیجے میں ہفتہ کی رات سے بدھ کے درمیان

خیبرپختونخوا، گلگت بلوچستان ،کشمیر اسلام آباد راولپنڈی اٹک جہلم چکوال ،میانوالی خوشاب ، سرگودھا حافظ آباد ، گجرات گوجرانوالہ سیالکوٹ نارووال لاہور شیخوپورہ فیصل آباد اور قصور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ اتوار سے منگل کے درمیان بھکر لیہ ڈیرہ غازیخان ملتان اور بہالپور میں بعد بعد از دوپر گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارشوں کے اس سلسلے کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم خوشگوار ہو جائے گا ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.