محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے، بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، پنجاب اور سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہی، ملتان اور ٹھٹھہ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں ایک شخص جان بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ملک کےبالائی علاقوں میں

موسم سرد ہے، پہاڑوں پر برف جمی ہوئی ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے ساتھ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی خون جما دینے والی سردی کا راج ہے ۔سردی میں اضافےکےساتھ ہی جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھ گئےہیں جبکہ موسمی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.