محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں اور شہروں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بڑا سلسلہ ہفتے کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جسکے بعد

اتوار کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی جس سے بالائی علاقوں میں سردی مزید بڑھے گی ۔ہفتہ شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ، ڑوب، زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ بارش جبکہ ہفتہ رات سے پیر صبح کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، وزیرستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔اتوار کے روز سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔مری، گلیات، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، استور، ہنزہ، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ میں برفباری بھی متوقع ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *