مخالف کالم نگار کا زبردست موقف

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار نجم ولی خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ہم اتفاق کریں یا اختلاف، سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کے خلاف سب سے بڑی کارروائی بھی ہمیں تین برس پہلے پی ٹی آئی کی ہی نظرآتی ہے جب عمران خان نے بطور پارٹی سربراہ اپنے ہی بیس ارکان کے خلاف کارروائی

کر تے ہوئے ان کے نام پبلک کر دئیے تھے جن کی وجہ سے مبینہ طورپر پیپلزپارٹی کے دو سینیٹر منتخب ہو گئے تھے جبکہ ناکام تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن اپنے ارکان کی طرف انگلی بھی نہیں اٹھا سکی تھی چہ جائیکہ ان کے منہ کالے کر کے انہیں گدھے پر بٹھایا جاتا۔ یہ ایک شرمناک بات ہے کہ پارٹیاں ارب اور کھرب پتیوں کو ٹکٹیں جاری کریں اور وہ دوسری پارٹیوں کے ووٹر ارکان ایسے خرید لیں جیسے گدھے گھوڑے خریدے جاتے ہیں۔میری نظرمیں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا ماضی کی روایات کے پیش نظر سینیٹ کے انتخابات میں ان اصلاحات کی ضرورت ہے یا نہیں جن کی بات خود نواز لیگ اور پیپلزپارٹی والے کرتے رہے ہیں ۔ میں اپنے ارکان اسمبلی کے اخلاق اور کردار پر اعتماد کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے ماضی کی شرمناک روایات ایسا کرنے سے روکتی ہیں۔ دنیا بھر میں غیر اخلاقی اور منفی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے قانون سازی ہوتی ہے اوراس کی حمایت کی جانی چاہئے۔ مجھے یہ وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں کہ میںاب بھی موجودہ حکومت کے قیام اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے تحفظات اور سوالات رکھتا ہوں مگر میں سمجھتا ہوں کہ میری وابستگی کسی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ملک، آئین، جمہوریت اور اخلاقیات کے ساتھ ہے اور حکومتی موقف سینیٹ کے صاف شفاف انتخابات کے حوالے سے زیادہ واضح ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *