مداحوں کو دنگ کر ڈالنے والی تفصیلات

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیون کو معاہدے کی خلاف ورزی کرنا مہنگی پڑ گئی ، بھارتی ریاست کیرالہ کی پولیس نے فراڈ کیس میں تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق کیرالہ شہر کوچی سے تعلق رکھنے والے ایک ایونٹ منیجر نے سنی لیون کے خلاف شکایت درج کرائی تھی

کہ اداکارہ نے اُن سے افتتاحی تقاریب میں شرکت کرنے کیلئے 29 لاکھ روپے وصول کیے لیکن اس کے باوجود وہ تقاریب میں شرکت کیلئے نہیں آئیں۔ایونٹ منیجر کی درخواست پر کرائم برانچ پولیس نے سنی لیون سے کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تو انہوں نے پیسے لینے کا اعتراف کیا ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ایونٹ منیجر کو دھوکہ نہیں دینا چاہتی تھی بس عالمی وبا کے باعث وہ تقریب میں شریک نہ ہو سکیں۔سنی لیون نے پولیس کو مزید بتایا کہ انہوں نے ایونٹ مینجر سے درخواست کی تھی کہ وہ تاریخ میں تبدیلی کرلے تاکہ وہ تقریب میں شرکت کو یقینی بنائے لیکن ایسا نہ ہوسکا جس کے باعث وہ تقریب میں شرکت نہ کر سکیں۔اس حوالے سے کرائم برانچ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مزید تفتیش کے بعد کارروائی کو آگے بڑھائیں گے۔خیال رہے کہ سنی لیون آج کل کیرالہ میں ایک ریئلٹی شو کی عکسبندی کیلئے موجود ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *