مداحوں کے لیے سرپرائز :

نیویارک (ویب ڈیسک) اپنی اداکاری کے باعث پوری دنیا کو حیران کر دینے والی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اب دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں کام ملنے پر بہت خوش اور پرجوش ہیں ، انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بھی کیا ہے ۔

 
پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ وہ اپنی نئی آنیوالی فلم کے شروع ہونے سے متعلق پرجوش ہیں جہاں وہ سیلین ڈیون اور سیم ہیوگھن جیسے منجھے ہوئے ادکاروں کے ساتھ کام کریں گی۔ پریانکا نے یہ بھی کہا کہ ان اسٹارز کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔ واضح رہے کہ نک جونز کی اہلیہ جس فلم میں کام کریں گے وہ جرمن فلم ایس ایم ایس فر ڈچ کا انگلش ری میک ہوگا۔

Comments are closed.