مداحوں کے لیے سرپرائز

ممبئی (ویب ڈیسک) ماحولیات کے لیے کام کرنے والی بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ وہ صرف ایک اداکارہ نہیں، بلکہ اس سے بڑھ کر بھی بہت کچھ ہیں۔ بالی ووڈ میں 1990 کی دہائی کی بیوٹی کوئن جوہی چاولہ ایک فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیور بھی ہیں اور اس وقت

ایک آرگینک فارمر ہیں، تاہم کہا جاسکتا ہے کہ انھوں نے اپنے کیریئر کے افق کو بڑھایا۔جوہی چاولہ کہتی ہیں کہ گزشتہ کئی سالوں میں میرے شوق میں آہستہ آہستہ تبدیلی آئی ہے، مجھے یہ کہنا چاہیے کہ میں اپنے ماحول میں سے متعلق حقائق کو جانا، اس بات کو جانا، میں اس سے غافل تھی کہ اس نے مجھے اندر سے جھنجھوڑ دیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے آہستہ آہستہ اپنے آپ کو ان شعاعوں کے بارے میں سکھایا جو موبائل فون ٹاورز سے نکلتی ہیں اور جو آلودگی پلاسکٹ کے باعث ہوتی ہے۔ میں نے ان چیزوں سے متعلق اپنی رائے کو سوشل میڈیا اور اپنے انٹرویوز کے دوران لوگوں کے سامنے رکھا۔بیوٹی کوئن کا کہنا تھا کہ میں اس تمام عمل کے دوران ہم خیال لوگوں سے ملی جو ماحولیات سے متعلق کام کرنے کے لیے بہت پرجوش تھے اور جو گمنام ہیروز رہے ہیں اور کرہ ارض کو بہتر جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ جوہی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ماحولیات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ’سٹیزنز فار ٹومارو‘ کے نام سے ایک اقدام اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ ایک پرجوش ماہر ماحولیات بن گئی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ لوگوں کو ایک بہتر اور پڑھی لکھی دنیا ملے۔ وہ کہتی ہیں کہ انھیں خوشی ہے کہ وہ ماحولیات، تعلیم اور فلاح و بہبود جیسے کاموں کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب آپ کو اپنے کام میں مزہ آنے لگے تو پھر وہ آپ کے لیے کام نہیں رہتا۔ پھر اس کی وجہ سے آپ چاہتے ہیں کہ آپ جلدی اٹھیں۔ اسی لیے مجھے خوشی ہے کہ میں صرف فلم اسٹار نہیں ہوں۔

Comments are closed.