مداحوں کے لیے ناقابل یقین خبر

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے تجربہ کار آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان پر غصہ ہوگئیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق شعیب ملک نے بتایا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد اہلیہ کو فون کیا تو وہ بہت غصہ ہوگئیں۔آل رائونڈر نے بتایا کہ ثانیہ

مرزا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے بارے میں پہلے مجھے کیوں نہیں بتایا، اہلیہ نے مبارک باد بھی سب سے پہلے ہی دی تھی۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا اعزاز کی بات ہے، ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،میرے بارے میں الٹی سیدھی خبریں نشر ہوتی رہتی ہیں پر میں اسے نظر انداز کر دیتا ہوں ریٹائرمنٹ کے بارے میں بھی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن میرا ابھی ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ٹیم پر بوجھ بنا کر خود ہی دستبردار ہوجائوں گا۔آل راؤنڈر نے بتایا کہ اپنا تجربہ نوجوانوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کس طرح اپنی پرفارمنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔زمبابوے کے ساتھ ہونے والی سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہے یا نہیں خود اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔واضح رہے کہ شعیب ملک نے نیشنل ٹی 20 کپ میں گزشتہ روز 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل کرس گیل اور کیرون پولارڈ دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں، ویرات کوہلی شعیب ملک سے قریب ترین ہیں انہوں نے 9 ہزار 33 رنز بناچکے ہیں۔کرکٹ میں آئے دن کھلاڑی مختلف قسم کے ریکارڈز قائم کرتے رہتے ہیں شعیب ملک بہت سینئیر کھلاڑی ہیں جنھوں نے اب تک کئی ریکارڈز قائم کئے ہیں۔شعیب ملک نےریکارڈز قائم کرنے کا سفر جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ٹی ٹونٹی میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔انہیں دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں .

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *