مدیحہ نقوی کی اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی میزبان مدیحہ نقوی نے شوہر سینیٹر فیصل سبزواری کے ہمراہ خوبصورت تصاویر جاری کی ہیں۔مدیحہ نقوی نے انسٹاگرام پر ہفتے کے آخر میں شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے مدیحہ نقوی نے لکھا کہ ’سبزواری صاحب اور نقوی صاحبہ اور میری ساڑی۔‘

اس سے قبل مدیحہ نقوی نے شوہر فیصل سبزواری کو سینیٹر منتخب ہونے پر سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مبارکباد دی تھی ۔فیصل سبزواری اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں اور انہوں نے رواں برس پہلی بار سینیٹ کا انتخاب لڑا اور کامیابی سمیٹی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *