مرزا اسلم بیگ کے انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) تالبان حکومت کو اب افغانستان میں کوئی خطرہ نہیں ، پنج شیر کا مسئلہ حل ہو چکا، احمد مسعود کو تالبان نے مہمان بنا کر رکھا ہوا ہے ۔بھارت کی ساڑھے چار بلین ڈالر کی انوسٹمنٹ افغانستان میں ڈوب گئی ہے وہ تو واویلا کرے گا، آئسز اور دوسرے شرپسند گروپوں

کو جلد تالبان ختم کر دیں گے ، تالبان ازبک، ہزارہ اور تاجک برادری کو اقتدار میں حصہ دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق آ رمی چیف جنرل (ر)اسلم بیگ نے ایک میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ جنرل (ر) اسلم بیگ نے مزید کہا کہ تالبان کا افغانستان پر مکمل طریقہ سے کنٹرول ہو چکا ، تالبان نے بڑے دل کے ساتھ جو لوگ ان کے خلاف لڑے بھی ہیں ان کو معاف کر دیا ہے ، تالبان برابری کی بنیاد پر انصاف کر رہے ہیں ۔ تالبان جو حکومت بنا رہے ہیں وہ سب کیلئے قابل قبول ہے ۔ امر اﷲ صالح ایک کمزور آ دمی تھا اس کو جانے دیا گیا ۔ جہاں تک احمد مسعود کی بات ہے تالبان نے اس کو پکڑ کے چھپایا ہوا اور اس کو اپنا مہمان بنایا ہوا ہے کیونکہ تالبان کو معلوم ہے کہ ان کے دشمن زیادہ ہیں اگر احمد مسعود کو جانے دیا گیا تو تاجکستان ان کو استعمال کر سکتا ہے ۔ بھارت کی افغانستان میں تمام سازشیں ختم ہوگئی ہیں، بھارت کو امریکہ نے پاکستان کے خلاف اور خطہ کے دوسرے ممالک کے خلاف سازشیں کرنے کیلئے پوراسسٹم بنا کر دیا ہوا تھا ۔ اسی سسٹم کے ذریعہ بھارت پاکستان میں بدامنی کرا رہا تھا ۔ اب بھارت کی سازشیں بند ہو گئی ہیں ، تالبان نے بھارت کو مکمل طور پر وہاں جکڑ لیا ہے ۔ بھارت وہاں ناکام ہو گیا ، بھارت نے افغانستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے ساڑھے چار بلین ڈالر کی انوسٹمنٹ کی ہو ئی ہے ۔ وہ انوسٹمنٹ بھی ڈوب گئی ہے ۔ امریکہ کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی منہ کی کھانی پڑی ہے ۔

One response to “مرزا اسلم بیگ کے انکشافات”

  1. Shahid says:

    He is retired person. From where hebis getting such informarion. He could not get info for zia crash. After retirement they become more intellegent. During service nothing.