مرسڈیز میں سوار لاہور کی ایلیٹ کلاس کی خاتون نے چن چڑھا دیا ،

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مہنگی اور لگژری گاڑی ’ مرسیڈیز ‘ میں بیٹھی ہوئی ہے اور مزے سے ڈرائیو کرتے ہوئے آ رہی ہے ، نمبر پلیٹ جعلی ہونے پر وارڈن انہیں رکنے کیلئے اشارہ کرتاہے ۔ گاڑی رکنے پر ٹریفک اہلکار خاتون سے

ڈرائیونگ لائسنس یا گاڑی کی بک کا مطالبہ کرتاہے اور کہتاہے کہ کچھ دن پہلے بھی آپ کو تنبیہ کی تھی کہ اپنی نمبر پلیٹ تبدیل کریں اور اصلی لگائیں لیکن جب آپ کو آج دوبارہ روکا گیا تو آپ نے گاڑی بھی نہیں روکی ۔ وارڈن خاتون سے پوچھتا ہے کہ گاڑی کی اصلی پلیٹس کہاں پر ہیں جو ایکسائز سے جاری ہوتی ہیں ؟ خاتون جواب دیتی ہے کہ وہ بننے کیلئے گئی ہیں ۔ٹریفک اہلکار خاتون سے ڈرائیونگ لائسنس لینے کے بعد دوسرے اہلکار کو چالان کرنے کیلئے دیتا ہے اور خود گاڑی کی جعلی نمبر پر توڑ کر اتار لیتا ہے ، خاتون یہ دیکھ کر گاڑی سے باہر نکلتی ہے اور چلانے لگتی ہے جبکہ وارڈن خاتون سے ہاتھا پائی نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہتاہے کہ یہ مت کریں آپ خاتون ہیں اس لیے حد میں رہیں ، لیکن خاتون باز نہیں آتی اور مسلسل ٹریفک اہلکار پر ہاتھ اٹھاتی دکھائی دیتی ہے یہاں تک کہ وہ وارڈن سے موبائل فون بھی چھین کر نیچے پھینک دیتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *