مرکزی مجرم عابد ملہی نے اپنی سزا کو چیلنج کر دیا

لاہور ( ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ کے روبرو موٹروے کیس کے مقدمے کے مجرم عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کو تختہ دار کی سزا دینے کے فیصلے کےاپیل پر سماعت نہ ہوسکی، جسٹس چویدری عبدالعزیز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کی اپیلوں پر سماعت کرنی تھی

لیکن بنچ کے سربراہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی عدم دستیابی کی کے وجہ سے مقدمہ کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی عابد ملہی اور شفقت عرف بگا نے خصوصی عدالت کی سزا کو چیلنج کیا گیا ہے گزشتہ سماعت پر مجرموں کی اپیل پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا تھا اپیل میں موت، قید اور جرمانے کی سزاؤں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔