مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور (ویب ڈیسک) جاتی امراء میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اب مل کر چلیں گے اور لڑانے والوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے بلکہ ملکر سازشوں

کا مقابلہ کریں گے ۔ ملاقات میں مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اگر گرفتاریان ہوئیں تو سخت رد عمل دیا جائے گا اور جارحانہ انداز اختیار کیا جائے گا ۔پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت کے فیصلوں پر من وعن عمل کرنے کا بھی عہد کیا گیا اور عزت و احترام کا رشتہ مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا ۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مینار پاکستان جلسے کے بعد عمران حکومت کے خلاف مظاہروں میں تیزی لائی جائے گی ۔

Comments are closed.