مریم نواز اگلے الیکشن میں بطور امیدوار میدان میں اتریں گی یا نہیں ؟

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال شہباز شریف مفاہمت کے حامی، نواز شریف کیا فیصلہ کریں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف شاید شہباز شریف کی رائے کافی حد تک مان جائیں گے، ایک دوسرے

سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بہت کچھ اچھا ہوا ہے لیکن مہنگائی، بیروزگاری اور غربت بڑھ گئی۔بینظیر شاہ نے کہا کہ احسن اقبال کا بیان عجیب ہے کہ نواز شریف کی رائے کے بعد پارٹی میں کوئی رائے نہیں ہوتی، ایک پارٹی جو ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتی ہے وہاں ایسا کیسے ہوسکتا ہے، نواز شریف اپنے بیانیہ پر سمجھوتہ کریں گے کیونکہ ن لیگ کیلئے اگلا الیکشن جیتنا بہت ضروری ہے، مریم نواز اگلے الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں گی۔شہباز شریف نے بھی کہہ دیا ہے کہ مریم نواز کو ابھی گرومنگ کی ضرورت ہے، سیاست میں خاندانی وراثت نہیں ہونی چاہئے لیکن پاکستان میں جس طرح پارٹیوں کو توڑا جاتا ہے اس صورتحال میں سیاست میں خاندانی وراثت سیاسی جماعتوں کیلئے سروائیول کارڈ ہوتی ہیں، مریم نواز کہتی تھیں کہ اب کچھ بھی پس پردہ نہیں ہوگا سب عوام کے سامنے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *