مریم نواز ایک بار پھر میدان میں آگئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ اس ملک کو ٹونے سے جنتر منتر سے چلایا جارہا ہے، اداروں کی عزت، اداروں کے وقار کا راگ الاپنے والوں ایک شخص نے جو کالی دال اپنے جسم پر مل کر بیٹھتا تھا

نے اس ادارے کی چند تقرریوں کو مذاق بنادیا ،ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری روکی جاتی ہے کیونکہ جو ٹائم فریم جنات یا موکلات نے دیا ہے اس سے میچ نہیں کرتا ،جب جنتر منتر سے ملک کے 22کروڑ افراد کی تقدیروں کا فیصلہ دینا ہے تو اس کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے،تمام اپوزیشن متحد ہو کر اس جعلی قانون سازی کے خلاف عدالت میں جانا چاہئے۔اسلام آباد میں منعقدہ قومی جرنلسٹ کنونشن سے اپنے خطاب میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں پتہ ہے کارکردگی اتنی بری ہے کہ ووٹ نہیں ملیں گے اور یہ نوشتہ دیوار ہےکہ ہم ہاررہےہیں،موجودہ وزراءاور ایم این ایز کہہ رہے ہیں کہ ہم کس منہ سے عوام میں جائیں گے ؟اسی وجہ سے آپ دھاندلی کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ رہے اورکہہ رہے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)سے ووٹنگ ہو گی ،مجھے سمندر پار پاکستانیوں کابڑااحترام ہے،قانون سازی کی اگر ہم بات کریں تو ایک تو قانون سازی آج قومی اسمبلی میں ہوئی ہے، میرا نہیں خیال پاکستان میں 74 سال میں کبھی کسی نے اس قسم کی قانون سازی دیکھی ہواور قانون سازی کے لیے جنہیں لایا جارہا ہے وہ کہہ رہے ہیں میں آیا نہیں مجھے لایا گیا ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بڑی عجیب سی بات ہے جب تک مردہ ضمیر ہے بڑی شاباش اور جس شخص کا ضمیر جاگ جائے اس شخص کو اور اسکے ضمیر کو سلانے کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جاتا ہے، یہ ہے وہ پاکستان جس میں ہم آج سانس لے رہے ہیں،جب صحافی اغوا ہوتے ہیں تو حکمران پلہ جھاڑ کے کھڑا ہوجاتا ہے اور کہتا ہے میں تو نہیں جانتا، مجھے نہیں معلوم،ناک کے نیچے صحافی اٹھائے جا رہے ہیں، ان پر اٹیکس ہو رہے ہیں ،نوکریوں سے برخاست کیے جارہے ہیں اور حکمران بے حس ہوچکے ہیں۔انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں آپکو ہماری ضرورت پڑے گی، وہاں آپ مجھے ،نوازشریف اور مسلم لیگ ن کو اپنے ساتھ پائیں گے اور کل کو انشاءاللہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آتی ہے تو یہ وعدے میں اس دن بھی یاد رکھوں گی۔

Comments are closed.