مریم نواز سوات جلسے میں بہت کچھ کہہ گئیں

سوات(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اداروں کو کہتی ہوں عمران خان کے پیچھے سے ہٹ جاؤ، ہم اداروں سے نہیں ٹکرانا چاہتے ، اداروں کو بھی چاہیے عوام سے نہ ٹکرائیں،پاکستان کی تمام بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے، ملک میں
فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے جائیں،

نوازشریف کابیانیہ، دو تقریروں نے تمہیں تباہ کردیا ہے۔انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے میرے غیور بھائیو، بتاؤ گھٹیازبان بولنے والے آپ کی نمائندگی کے اہل ہیں؟ خیبرپختونخواہ کا ایک ہی مقام ہے، اس کا نام ہے امیر مقام ہے۔ایک بچے کے ساتھ اتنا ظلم ہوا کہ اس کا ذہبی توزن بگڑ گیا، شرم آنی چاہیے ، جو اتنا کم ظرف ہے کہہ سیاسی لڑائیاں گھروں تک لے جائے اس کو کے پی سے باہر پھینک دو، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس وقار سیٹھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اس بہاد ر جج نے مشرف جیسے شخص کوغداری کیس میں سزا سنائی، ایسے جج تاریخ میں زندہ رہیں گے، سات سال سے کے پی میں نااہل حکومت مسلط ہے، کیا کے پی میں کوئی تبدیلی آئی ؟ ایک بھی نیا ہسپتال بنا؟ یہاں کے فنکار تھے، مجھے کہا کہ بی بی میرا علاج کرواؤ، الحمداللہ میں نے علاج کروایا۔ لمسلم لیگ اور شیروں کو کنٹرول میں میری ایک تقریر ہوتی ہے ان کے مشیر وزیر24گھنٹے ٹی وی پر آکر ہلقان ہوتے رہتے ہیں ، پھر کہتے ہیں نوازشریف کا بیانیہ کیا ہے؟ نوازشریف کابیانیہ یہ ہے جس کی دو تقریروں نے تمہیں تباہ کردیا ہے۔ ان کا زور آپ کی بہن کے کمرے کے باتھ رومز میں کیمرے لگانے پر چلتا ہے، کیمرے لگانے کا اتنا شوق ہے تو نیب کی عدالتوں میں کیمرے لگاؤ کہ تمہارا اصل چہرہ کیا ہے؟ کس طرح تم جھوٹے الزامات لگاتے ہو، اس کا ایک ہی علاج ہے،عمران خان اور جعلی حکومت کو گھر بھیجا جائے، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرواؤ، عوام کو ان کا مینڈیٹ واپس کرو۔میں اداروں کو کہتی ہوں عمران خان کے پیچھے سے ہٹ جاؤ، ہم اداروں سے نہیں ٹکرانا چاہتے ، اداروں کو چاہیے عوام سے نہ ٹکرائیں،یقین دلاتی ہوں جب ادارے عمران خان کے پیچھے سے ہٹ جائیں گے تو عمران خان کی جعلی حکومت 24گھنٹے کی مار نہیں ہے۔ سلیکٹڈ عمرا ن خان کا کردار خواہ مخواہ کا کردار ہے، جب کراچی میرے کمرے کا دروازہ توڑا گیا، کیٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا تو اس کو کسی نے بتانا بھی گوارہ نہیں سمجھا، اگر اس کی جگہ میں ہوتی تو میں استعفیٰ منہ پر مارتی، کیونکہ میرے والد نے مجھے سکھایا ہے، اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی، میر ادل کہتا ہے کہ اس بار خیبرپختونخواہ کے لوگ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں ۔ انشاء اللہ 18نومبر کو مانسہرہ میں جلسہ کروں گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *