مریم نواز نے بڑا قدم اُٹھا لیا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے پنجاب میں پارٹی امور دیکھنا شروع کر دیئے ،صدرمسلم لیگ (ن) پنجاب راناثنااللہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سرداراویس لغاری سمیت دیگر کو غیر فعال عہدیداروں کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔بتایاگیاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم کے معاملے خود دیکھنا شروع کر دیا ہے۔

پنجاب بھر کے ضلعی عہدیداروں سے مریم نواز نے خود را بطے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز پنجاب بھر میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیداروں سے ٹیلی فون پر رابطے کر رہی ہیں اور ان سے ان کی کارکردگی کے بارے میں بھی پوچھا جا رہا ہے۔مریم نواز نے صوبائی صدر راناثنااللہ اور جنرل سیکرٹری سرداراویس لغاری اور دیگر کو غیرفعال عہدیداروں کے حوالے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے متحرک رہنماوں کو پارٹی عہدے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل صوبے کے سیاسی معاملات سابق وزیراعلی حمزہ شہباز دیکھتے رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لیگی نائب صدر نے لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، لیگی قائد کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ نواز شریف کے مخالفین نے انکے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگرمخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔