مریم نواز نے فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔نجی چینل ہم نیوز کے مطابق مریم نواز اپنے جلسوں کی سیریز کاآغاز گوجرانوالہ سےکریں گی، رپورٹ کے مطابق مریم نواز پہلا جلسہ 16اکتوبر 2020کو گوجرانوالہ میں کریں گی، جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گی۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق جلسوں میں شرکت کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔مریم نواز نے اس سے قبل پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود میاں شہباز شریف نے پیغام دیا ہے کہ ہمارے قائد نواز شریف ہیں ،انہوں نے کہا تھا کہ ووٹ کسی اور کے نام پر ڈالا جاتا ہے لیکن نکلتا کسی اور کے نام سے ہے۔تاہم اب انہوں نے پنجاب میں جلسےکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بھی ملک گیر جلسوں کا اعلان کر چکی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *