مریم نواز نے متنازع بیان داغ دیا

لاہور(ویب ڈیسک)مریم نواز نے کہاکہ ہم پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے قید میں نہیں رہے،عمران خان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ،یہ بڑوں کی لڑائی ہے۔نجی ٹی چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کراچی جلسے میں شرکت کیلئے جاتی امرا سے روانہ ہو گئیں ہیں ،

آج کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ وزیراعظم کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی ،نوازشریف نے تو انہیں مخاطب ہی نہیں کیا،حکومت کو ابھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا، تھوڑے دنوں میں اسے سب صاف صاف نظر آجائے گا۔مریم نواز نے کہاکہ میاں صاحب نے کہاکہ یہ آپ کا کھیل نہیں اس سے باہر رہیں ،بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کاکوئی کام نہیں ،لیگی رہنما نے کہاکہ 2 مرتبہ قید جاچکے ہیں، اب کوئی ڈر نہیں ،جوڈر تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے، قید میں پہلے بھی سہولیات نہیں تھی،قید کسی اور کودیں،ہم خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *