مریم نواز نے مداحوں اور چاہنے والوں کو دلچسپ مشورے سے نواز دیا

لاہور( ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر افطار کے مشروب میں پودینے کے چند پتے اور برف کے ٹکڑے ڈالنے کا مشورہ دیاگیا جسے جہاں انکے مداحوں نے بیحد پسند کیا وہیں مخالفین نے سیاسی ذائقے سے چکھا۔ایک مداح نے کہا کہ اب مشروب

مشرق اب مشروب مریم ، خوش رہیں، ایک مخالف نے کہا کہ باقاعدہ پئیں تاکہ نفرت، حسد، غصہ کم ہو۔ سوشل میڈیا پر کسی نے پاکستان کے دو معروف مشروبات کے بارے کہا کہ تین دہائیوں سے ان مشروبات میں لیموں کا رس ڈال کر پینے کا اپنا لاجواب و لازوال مزہ ہے۔اس ٹوئٹ پر مریم نواز نے کہا کہ ان مشروبات میں پودینے کے چند پتے اور برف کے ٹکڑے بھی ڈال کر پئیں، مریم کے ری ٹوئٹ پر انکے فالورز اور مخالفین کے جوابات کا تانتا بند گیا۔کسی نے کہا کہ چلو اب آج سے اس مشروب میں پودینہ ڈال کر پینا بھی شروع، میم کی پسند ہماری خواہش، تو کوئی بولا پہلے مشروب مشرق، اب مشروب مریم، جیتی رہیں، خوش رہیں اور آگے بڑھ کر قیادت کریں، ہمارے ملک میں اسٹرکچرل تبدیلی اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کو ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *