مریم نواز نے کپتان کے حوالے سے اچانک بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز نے سوشل میڈیا ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے خود اعتراف کیا کہ ملتان میں ”بندہ ایماندار ہے“ کی گردان پر اُنہیں بہت سے لوگوں نے تعریفی کلمات سے نوازا، اس لئے انہوں نے اب اسے اپنی تقریروں کا لازمی جزو بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے

نامور کالم نگار نسیم شاہد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اس شاعر کی چاندی ہو گئی ہے جو مریم نواز کو یہ قافیے ملا کے دیتا ہے سب مان رہے ہیں کہ مریم نواز کی تقریریں شعلہ بار ہوتی جا رہی ہیں وہ ایک تیر سے کئی کئی شکار کر جاتی ہیں سجی دکھا کر کھبی مارتی ہیں، مخاطب کوئی ہوتا ہے نشانہ کہیں لگتا ہے۔ قافیوں کی یہ گردان بھی اصل ہدف کو ٹارگٹ کرتی ہے۔ مریم نواز کی تقریر کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت بھی پیدا ہوئی جب انہوں نے کہا کہ اب میں عاصم سلیم باجوہ کے بارے میں بات کرنے لگی ہوں اور آپ دیکھیں گے کہ چینلوں پر میری آواز بند کر دی جائے گی۔ بالکل ایسا ہی ہوا اور چینلوں پر ان کی آواز بند اور نیوز کاسٹر کی آنا شروع ہو گئی کچھ چینل ایسے تھے، جنہوں نے ان کی آواز بند نہ کی اور یہ خبر بھی عطا تارڑ نے مریم نواز کو دی جس پر انہوں نے کہا کہ میں ایسے چینلوں کو سلام پیش کرتی ہوں اب مجھے لگ رہا ہے کہ مریم نواز نے اگر اپنی اس قافیائی گردان کا سلسلہ بھی جاری رکھا تو اس وقت بھی ان کی آواز چینلوں سے غائب ہو جایا کرے گی۔ 13 دسمبر کو جلسے تک کیا ہوتا ہے، اس کا تو کچھ پتہ نہیں تاہم ماحول میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ مریم نواز بہت فرنٹ فٹ پر آ گئی ہیں اور انہوں نے یہ تک کہہ دیا ہے کہ 13 دسمبر کا جلسہ آر یا پار کا باعث بنے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.