مریم نواز نے کیا گیم ڈال کر مرحومہ کلثوم نواز کو پچھلے الیکشن میں جتوایا تھا ؟

 لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نارووال کے ارسطو سن لیں، گل واقعی ودھ گئی اے، پہلے آل شریف کی ساڑھے نو ارب کی منی لانڈرنگ ثابت شدہ ہوئی، اب ایک کمپنی کی 25 ارب روپے کی مالی بد عنوانی سامنے آگئی، آئندہ دنوں میں مزید انکشافات ہوں

گے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گوجرانوالہ جلسے کے حوالے سے ن لیگی قائدین کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ستمبر 2017 میں نواز شریف کے تاحیات نااہل ہونے کے بعد ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کو کھڑا کیا گیا، نارووال کے ارسطو گل واقعی ودھ گئی اے، بیگم صفدر اعوان نے جاتی عمرہ بیٹھ کر سرکاری خزانے سے 2 ارب 55 کروڑ کی رقم اس الیکشن کو جیتنے پر لگا دی، حیرت کی بات ہے اس پونے تین کروڑ کے ٹینڈر اکتوبر میں اور ٹھیکے نومبر میں طے پائے گئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا احسن اقبال بے غم رہیں، آئندہ دنوں میں آل شریف کی مالی بدعنوانیوں کے بارے میں مزید انکشافات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نارووال کے ارسطو عوام کو مزید بیوقوف بنا کر اپنے آقاؤں کی لوٹ پر پردہ ڈالنے کے لیے ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔ نااہل نواز شریف کو بچانے، ممکنہ نااہل شہباز شریف کو باہر نکالنے اور بیگم صفدر اعوان کو لندن پہنچانے کے تمام حربے بیکار جائیں گے۔ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن عوام اور احتسابی اداروں سے قانون کے مزید تازیانے کھانے کے لیے تیار رہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *