مریم نواز پر بیرون ملک جانے کے لیے حکومت سے بیک ڈور رابطوں کا الزام ۔۔۔۔

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ بیک ڈور رابطوں کا حکومتی دعویٰ جھوٹ ہے،مریم نواز باہر نہیں جائینگی، مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ اور براڈ شیٹ میں پکڑے جانے والے

چور حکمرانوں نے جھوٹ کا نیا تماشا شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب مریم نوازشریف کا پاسپورٹ ہائی کورٹ کے پاس ہے تو عمران خان کو کیوں درخواست دی؟ نام بتائیں ، کس نے اور کب بیک ڈور رابطہ کیا؟ قوم سے چھپائیں نہیں، اپنی گھٹیا سیاست چمکانے کے لئے مریم نواز کا نام استعمال کر رہے ہیں، کچھ شرم، کچھ حیا کریں،بتائیں، کیا کابینہ کو علم تھا کہ عمران خان نے شہزاد اکبر کو کاوے موسوی سے ملنے کے لئے بھیجا ہے؟، بتائیں، عمران خان نے شہزاد فراڈکمیشن کو کاو ے موسوی سے بات چیت کے لئے کہا؟اور کیوں؟۔انہوں نے کہاکہ آٹا، چینی، دوائی، گندم، بجلی، ایل این جی چور، کمشن خور شوشے چھوڑ کر اپنی چوریوں سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ہر چوری پکڑے جانے کے بعد انہیں نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نوازشریف کے نام یاد آنے لگتے ہیں،مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا ہے کہ سارے وزراء پورا پورا دن جھوٹ بولتے رہتے ہیں، ‏عمران خان نے وائٹ کالر برادری اکٹھی کی ہوئی ہے،ڈھائی سال سے ملک میں چوری جاری ہے، ‏کیا شہزاد اکبر حکومت پاکستان کی اجازت سے کاوے موسوی سےملے؟ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے استفسار کیا کہ ‏کیا یہ شہزاد اکبر کا ذاتی لین دین کا مسئلہ تھا؟ ‏شہزاد اکبر نے کاوے موسوی سےخفیہ ملاقات کی ہے، شہزاد اکبر کے خلاف ضابطہ فوجداری کی کارروائی ہونی چاہئے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *