مریم نواز کا ایک اور حیران کن بیان منظر عام پر

سکھر (ویب ڈیسک) نواز شریف کی صاحبزادی اور (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے پیچھے موجود غیرمحسوس کردارپیچھے ہٹ رہے ہیں، ہمیں فوج سے مطالبہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں، ایم این اے اور ایم پی پیز کے استعفے آگئے، سینئرز کے بھی استعفے جلد آجائینگے۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ جعلی تبدیلی کا سفر شروع کرنیوالا پہلے بدنامی اور اب گمنامی میں جائیگا، قید میں اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں، پتہ نہیں دوسرے لوگ ان سے کیسے مل رہے،شہباز وفادارنہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے، عوام جانتے ہیں عمران خان جارہا ہے، نواز شریف آرہا ہے۔ عمران خان کی ایک ہی کوالیفکیشن ہے ہاتھ باندھ کر تابعداری اور فرمانبرداری کرنا، اڑھائی سال بعد ناکامی کا رونا رو رہے ہیں کہ حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی، مگر انکی چوری کرنے اور دوستوں کی جیبیں بھرنے کی مکمل تیاری تھی، ہمارے استعفوں کی فکر چھوڑو، اپنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفوں کی فکر کرو۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ خیر کرے، لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے، یہ اس سے پہلے ہی گھر جائیگا، اپنے دماغ سے غلط فہمی نکال دو کہ تم منتخب ہو، تم کنٹینر پر کھڑے ہوکر امپائر کی انگلی کی بات کرتے تھے، اپوزیشن کو فوج کو کہہ کر تمہاری حکومت کا تختہ الٹنے کی ضرورت نہیں، اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی قوت سے پوری طرح تمہارا محاسبہ کرینگے۔  وہ سکھر میں (ن) لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے بارے میں مشہور تھا کہ ہم ہمیشہ حکومت بنانے والے کے ساتھ ہوتے ہیں، پہلی بار ہے کہ کارکنوں نے ظلم کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *