مریم نواز کا حکمران جماعت کے نام ناقابل یقین پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں‘عمران خان کو اب جانا ہی ہوگا ، عمران خان سلیکٹڈ کے ساتھ ساتھ اب ریجکٹڈ بھی ہوچکا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ

کمزورحکمرانوں اور انکی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتاہے‘نوازشریف جب آئیں گے توانہیں لگ پتہ جائے گا‘عمران حکومت کے مظالم کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا ۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم فوج کے خلاف نہیں بولتے، فوج ہمارا ادارہ ہے‘فوج میں بھی بہت ایماندار اور وطن سے محبت کرنے والے لوگ ہیں‘ کتنے ہی مواقع آئے نوازشریف کے ساتھ قوم فوج کے ساتھ کھڑی رہی۔ وہ بدھ کو اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے‘جب نوازشریف کی حکومت ہوتی تھی تو مودی خود چل کر آتا تھا، نوازشریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کی گود میں دے دیا۔عمران خان مجھ سے خوف زدہ ہے، میرے اعلان پرعمران خان کو اتنا ڈر تھا کہ مجھے گرفتار کرلیا، نوازشریف کی زبان بند ہے لیکن آج ہمارے مخالف بھی ان کی زبان بول رہے ہیں، جو الزامات نوازشریف پر لگائے گئے تھے آج حکمران خود ان کی زد میں ہیں۔

Comments are closed.