مریم نواز کا حیران کن بیان منظر عام پر

لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ابھی تو ہم نے استعفے مانگے بھی نہیں اسکے باوجود استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں‘ڈھائی سال سے این آر او نہ دینے کی رٹ لگانے والا دو روز سے مذاکرات کیلئے ہاتھ جوڑ رہاہے

لیکن کان کھول کر سن لو نواز شریف تمہیں این آر او نہیں دے گا۔ ۔تفصیلات کے مطابق تیرہ دسمبر کے جلسے کے لئے عوامی رابطہ مہم کے لئے روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے شہریوں سے کہنے جارہی ہوں کہ فیصلے کا وقت آ گیا ہے کہ اس جابر، نااہل اور نالائق حکومت سے جان چھڑوائی جائے۔یہ حکومت اب نہیں چل سکتی، اللہ یہ وقت کسی کو نہ دکھائے کہ ڈھائی سال تک این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والے عمران خان خود ہاتھ جوڑ کر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں۔انہوں نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ واضح ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے ہی لوگوں سے دغا کیا ہے، ہمیں علم نہیں تھا کہ آپ کا مقابلہ پی ڈی ایم کی بجائے کرسیاں اور ٹینٹ والوں سے ہے‘نوازشریف کا مقابلہ عمران خان سے نہیں بلکہ انہیں لانے والوں سے ہے۔شنگھائی پل پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کے فیصلے کے مطابق استعفے ان کے منہ پر ماریں گے‘آندھی آئے یا طوفان ،راستے بند کردیں یا کھولیں ، پابندیاں لگیں نہ لگیں ، آپ نے نواز شریف او رمریم نواز کے ہمراہ حکومت کو آخری دھکا دینے مینار پاکستان آنا ہے ۔ لوہاری گیٹ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت لاہور گرانے جارہا ہے ، لیکن یہ حکومت لاہور نے نہیں بنائی ، یہ حکومت لاہور پاکستان پر مسلط کر دی گئی ہے ۔اس حکومت کی سانسیں اکھڑ چکی ہیں ،حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ وہ جا رہے ہیں ۔

Comments are closed.