مریم نواز کا حیران کن موقف سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 75 میں امیدوار اسجد ملہی کی الیکشن کمیشن کے حلقے میں دوبار ہ انتخاب کے خلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھاہے اور دس اپریل کو دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیاہے جس پر اب ن لیگ

کی نائب صدر مریم نوازشریف نے بھی پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اسکی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو غائب کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگاانشاءاللہ ۔ “مریم نواز کا اپنے پیغام میں مزید کہناتھا کہ ” مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ناصرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین۔“

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *