مریم نواز کا لاہور والوں کو انوکھا خراج تحسین

لاہور(ویب ڈیسک) کل شب مینار پاکستان کے سائے میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز انتہائی پرجوش دکھائی دیں ۔ اپنی تقریر میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے شرکاء کو مخاطب کرکے کہا ” لاہوریو اللہ دی قسمے تسی میرا دل خوش کردتا ۔

( لاہوریوں تم نے مجھے خوش کردیا ہےْ) ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران فرعون کے لہجے میں کہتے تھے، مینار پاکستان بھر کر دکھاؤ اور آپ نے یہ چیلنج پورا کرکے دکھا دیا ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ منتظمین نے انہیں بتایا تھا کہ یہاں ہزاروں کرسیاں لگی ہیں لیکن مجھے کوئی کرسی ہی نظر نہیں آرہی، ناصرف مینار پاکستان بھر گیا بلکہ اطراف کی سڑکوں پر بھی لوگ موجود ہیں، نا تمہاری اجازت کی ضرورت ہے اورنہ کرسیوں کی، لاہور میں جگہ جگہ کئی جلسے ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.