مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت یا منفی ؟؟

لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نوازشریف کی ناساز طبیعت کے باعث کوروناٹیسٹ کروایا گیا جس کا نتیجہ منفی آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رہنما حنا پرویز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”اللہ کا شکر ہے مریم بی بی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

شاید کوئی انفیکشن ہوگیا جس کا علاج جاری ہے۔۔ ان کی جلد صحتیابی کیلئے بہت ساری دعائیں ۔“یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیاگیاہے جس کی رپورٹ کاانتظار کیا جارہا ہے۔ترجمان ن لیگ کا کہناتھا کہ کہ ڈاکٹروں نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے،مریم نواز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئی تھیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *