مریم نواز کوئٹہ روانہ

لاہور(ویب ڈیسک) (ن) لیگ کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے متاثرین حکومتی داد رسی کے منتظر ہیں، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شخص کو ذرا احساس نہیں کہ سخت سردی میں بیٹھے ورثا کے سروں پر ہاتھ رکھتے، قومی سانحہ پر سیاست نہیں کی جاسکتی۔

 پاکستان مسلم لیگ نون ک نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں اور وزیراعظم باپ کا کردار ادا کرتا ہے، مجھے افسوس ہے آپ کو قوم کا احساس نہیں، غریب کان کن انتظار کر رہے ہیں کوئی ان کے دکھ کا مداوا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کوئٹہ جانے کی ہدایات دی، سانحہ مچھ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غریب کان کنوں کے ساتھ ظلم بہت دیر سے ہوتا آ رہا ہے، لوگ اپنے پیاروں کی میتیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں، ایسے واقعہ پر متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا فرض ہے۔ 

Comments are closed.