مریم نواز کی دکان میں خریداری کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بہالپور سے لاہور واپسی کے دوران اپنی نواسی سرینا کے لیے چیزیں خریدی تھیں جو گاڑی میں بیٹھے سینیٹر پرویز رشید لے اُڑے۔بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز مسلم لیگ نون کی جانب سے بہاولپور میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں

ان گنت کارکنان نے شرکت کی۔بہاولپور سے لاہور واپسی پر مریم نواز نے اپنی نواسی سرینا کے لیے خصوصی طور پر راستے میں رُک کر کھلونے اور کھانے کی چیزیں لیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہوئی۔ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کھلونے کی دُکان پر موجود ویڈیو کال پر اپنی نواسی سیرینا سے بات کررہی ہیں اور انہیں کھلونے دکھا رہی ہیں۔یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ پیغام جاری کیا۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر سینیٹر پرویز رشید کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں موجود ہیں اور چپس کھا رہے ہیں۔مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پرویز انکل وہ چیز کھارہے ہیں جو میں نے سیرینا کے لیے خریدی تھی۔‘مریم نواز کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Comments are closed.