مریم نواز کی قوم کو مبارکباد ۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب لائیو دکھانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب نے اپنی تقریر سے سماں باندھ دیاآج میڈیا نے خوف کی زنجیریں توڑ دیں ۔نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مریم نواز نے

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب نے اپنی تقریر سے سماں باندھ دیا، آج میڈیا نے خوف کی زنجیریں توڑ دیں ،میری طرف سے میڈیا کو مبارکباد اور شاباش بھی ،مریم نواز نے کہاکہ زنجیروں کو توڑناچاہئے ان کی عزت نہیں کرنی چاہئے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریر لائیو دکھانے پر وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی لائیو کوریج روکنے کی مشیروں اور معاونین کی تجویز مسترد کردی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب لائیو دکھانے پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پیمرا کو ایسے عدالتی فیصلے پر عملدرآمدکا کہنا چاہئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مشیروں اور معاونین خصوصی کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے،نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوزہوں گے،نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں ان کو جھوٹ بولنے دیں۔یاد رہے کہ آج اے پی سی میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے حکومت اور اداروں پر بھر پور تنقید کی ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.