مریم نواز کی نیب میں پیشی ملتوی ہو گئی

لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی آج کی پیشی ملتوی کردی۔نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی پیشی تحفظ اور امن و امان کی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔ ان کی پیشی کیلئے

نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات اور کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے قائدین نے ان کے ہمراہ نیب دفتر جانے کا اعلان کر رکھا تھا ۔ سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد میں متوقع آمد کے پیش نظر نیب نے رینجرز تعینات کرنے کیلئے خط بھی لکھا تھا۔

Comments are closed.