مریم نواز کی وہ ٹویٹ جس پر شہزاد اکبر نے یہ رد عمل دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے حتساب بیرسٹر شہزاد اکبر مرزا نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’باجی یہ ٹویٹ ہمارے لیے ہے یا چاچو شہباز اینڈ فیملی کے لیے ہے؟وضاحت کر دیں کیونکہ تہاڈا پتا وی نہیں چلدا ،

شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کافیصلہ عدالت نے نہیں ایک چپڑاسی نے سنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتےہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے لکھا کہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کا فیصلہ عدالت نے نہیں بلکہ ایک چپڑاسی نے سنایا،سچ یہ ہےکہ دونوں ججزز کا اتفاق نہیں ہو سکا لیکن چیف جسٹس کو اس بات کی تحقیق ضرور کرنی چاہیے کہ جب عدالتی کاروائی جاری تھی تو کچھ چینلز نے ضمانت کی پیشگی خبر کس کی ایما پر چلائی؟۔بیرسٹرشہزاداکبر نےکہا کہ ن لیگی وکلا اور رہنما کیسے ججز سے فیصلہ سنے بغیر گھنٹوں قوم کو گمراہ کن بھاشن دیتے رہے، شہباز شریف کی نکی جئی ہاں کے لیے بے تابی تو سمجھ میں آتی ہے لیکن ن لیگی معزز وکلاء کی بے ایمانی سمجھ نہیں آتی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *