مریم نواز کے کشمیری ہونے پر ناقابل یقین سوال اٹھا دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انشااللہ آزاد کشمیرمیں عمران خان کی حکومت بنے گی،عمران خان ساری دنیا میں کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا، سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی ،مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟ بتایا جائے یہ کہاں سے کشمیری ہیں؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے رانا ثنا اللہ کانام لئے بغیر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ فیصل آباد کی چمگادڑ گندی زبان استعمال کرتا ہے،ہم شرافت اور احترام کی سیاست کرتے ہیں،عمران خان نے رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا، پنڈی شہر نے یہ ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے، کیش گروپ ہار گیا اور عمران خان جیت گیا ہے۔

Comments are closed.