مزید تفصیلات اس لنک میں ملاحظہ کریں

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 41واں اجلاس منعقد ہوا – پنجاب کابینہ کا اجلاس تین گھنٹے سے زائد جاری رہا -اجلاس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ایکٹ 2014 کے مینجمنٹ اینڈ ٹرانسفر آف پراپرٹیز کے سیکشن 19کے تحت ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹوں کی الاٹمنٹ کے

طریقہ کار کی منظوری دی گئی- کابینہ نے ایل ڈی اے کو اپارٹمنٹس کے لئے بینک آف پنجاب کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی-پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی میں 4000 اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے اور ایک فلیٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپے تک ہو گی -اپارٹمنٹس میں 50 فیصد کوٹہ عوام کے لئے ہو گا -20 فیصد کوٹہ صوبائی ملازمین، 20 فیصد کوٹہ ایل ڈی اے ملازمین اور 10 فیصد کوٹہ وفاقی ملازمین کیلئے مختص ہو گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافی ا ور وکلاء برادری کیلئے بھی کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اور وکلاء برادری کے لئے خصوصی کوٹہ مقرر کرنے کا جائزہ لیا جائے – اجلاس میں پنجاب میں 2 مزید سیمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری دی گئی -نئے سیمنٹ پلانٹ ڈیرہ غازی خان اور میانوالی میں لگائے جائیں گے -نئے سیمنٹ پلانٹس لگنے سے اربوں روپے کی نئی سرمایہ کاری ہو گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے- اجلاس میں پنجاب یں کچی آبادیوں کو ریگولر کرنے کی سکیم پر نظر ثانی کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی -کمیٹی کچی آبادیوں سے متعلقہ امور کا جائزہ لیکر حتمی سفارشات پیش کرے گی- پنجاب کابینہ نے ملتان جمخانہ کیلئے سرکاری اراضی لیز پر دینے کا جائزہ لینے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی-کمیٹی ملتان جمخانہ کے قیام کے لئے سرکاری اراضی دینے کے امور کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے گی- اجلاس میں پنجاب کابینہ کو محکمہ زراعت کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی – اجلاس میں زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے -کمیٹی میں زرعی ماہرین بھی شامل ہوں گے -کمیٹی پنجاب کابینہ کو حتمی سفارشات پیش کرے گی- اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 40ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی- –

Comments are closed.