مسرت جمشید چیمہ کے بیٹوں کی طبیعت اب کیسی ہے ؟

لاہور(ویب ڈیسک)جمشید چیمہ کے دونوں بیٹوں کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے دو بیٹوں کو کھانے میں کوئی چیز دئیے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔جمشید چیمہ کے بڑے بیٹے آحل کو حمید لطیف ہسپتال

منتقل کیا گیا اگلے روز ان کے چھوٹے بیٹے آرش کی طبعیت بھی بگڑ گئی جس پر اسے بھی حمید لطیف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ دونوں بچوں کے کھانے میں کوئی چیز ملا کر دی گئی ہے بچوں کی والدہ نے بتایا کہ ملازمین غلام عباس، دولت باز، خانساماں اقبال،ڈرائیور وقار اور محمد رمضان نے کھانے میں چیز شامل کی تھی۔مصطفی ٹاؤن پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ بچوں کی والدہ مسرت جمشید چیمہ کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔اس مقدمہ میں چھ ملزمان زیر حراست ہیں جن سے تفتیش جار ی ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔پولیس کی جانب سے بچوں کے خون اور معدے کے نمونے بھی فرانزک لیب بھجوائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی واقعہ کا نوٹس لے رکھا ہے۔

Comments are closed.