مسلم لیگ (ن) نے کن امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) سینٹ انتخابات کی سرگرمیوں میں تیزی‘ مسلم لیگ (ن) نے پرویز رشید اور پروفیسر ساجد میر کے نام شارٹ لسٹ کر لئے‘ ٹکٹ کے لئے دو سابق گورنر بھی میدان میں آ گئے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینٹ انتخابات کے لئے ممکنہ امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز رشید‘ پروفیسر ساجد میر اور راجہ ظفر الحق کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جبکہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی سینٹ کی ٹکٹ ملنے کی امید لگا رکھی ہے۔ خواتین کی نشست پر عائشہ رضا دوبارہ ایوان بالا میں جانے کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔ پارلیمانی بورڈ اپنی سفارشات سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھجوائے گا اور ان کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کر جائے گا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے۔ شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں وزیراعظم کے چار معاون خصوصی شامل ہیں۔ لسٹ میں شہزاد اکبر‘ ڈاکٹر فیصل‘ رزاق داؤد‘ شہباز گل‘ اعجاز احمد چودھری‘ سیف اﷲ نیازی اور امین اسلم کے نام شامل ہیں۔ خواتین کی نشست کے لئے نیلوفر بختیار‘ نگہت محمود‘ نیلم ارشاد کے نام زیرغور ہیں۔ سینٹ انتخابات کی ٹکٹ کا قرعہ کس کے نام نکلے گا‘ پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا۔

Comments are closed.