مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی،

کراچی (ویب ڈیسک) مفاہمت کے بادشاہ نے ظالم چال چل دی، مسلم لیگ (ن) کی سب سے بڑی وکٹ گرا دی، متوالے دیکھتے رہ گئے۔ یہ بات اب ہر ایک پر ہوگئی ہے ظاہری۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ساتھ ملک کر عمران‌ خان کی حکومت کو گرانے کے اعلان کرنے والے

عمران خان کو نقصان نہ پہنچا سکے البتہ (ن) لیگ کا وجود خطرے میں ہے اور پنجاب بلوچستان ،کے پی ، گلگت بلتستان کے بعد اب سندھ میں (ن) لیگی نوازشریف کے بیانیے سے بیزار ہو کر (ن) لیگ کو چھوڑ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تازہ ترین خبر میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سابق سینٸر ناٸب صدر ہمیر امداد انڑ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے ہمیر امداد انڑ نے زرداری ہاٶس کراچی میں ملاقات کی اور آئندہ سے اپنی ہمدردیاں زرداری کے لیے ثابت کرنے کا عہد کیا ، اس موقع پر سابق (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنی جان کےعلاوہ کوئی چیز عزیز نہیں وہ اس ملک اور اس ملک کے عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے جو منظور نہیں‌۔

Sharing is caring!

Comments are closed.