مشہور بھارتی فلم “لگان” کے 71 سالہ اداکار پر اہلیہ نے حیران کن الزام عائد کر دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اسٹیج اور ٹیلی ویژن کے اداکار، میوزک کمپوزر، گلوکار اور سیٹ ڈیزائنر رگھوبیر یادیو کی سابق اہلیہ پورنیما نے کہا ہے کہ رگھوبیر انھیں عدالتی احکامات کے مطابق اخراجات کے لیے رقم نہیں دے رہے ہیں۔پورنیما نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح وہ انھیں ذہنی اذیت پہنچارہے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث انھیں اپنی جیولری رہن رکھوانا پڑی ہے۔واضح رہے کہ 71 سالہ رگھوبیر اور پورنیما کے درمیان 1995 میں علحیدگی ہوگئی تھی۔ بالی ووڈ کی مشہور فلم ’لگان‘ میں فیلڈر کا کردار ادا کرنے والے رگھو بیر نے اپنی سابق اہلیہ کے ان الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پورنیما نے کہا کہ ایسا بھی وقت آیا کہ جب رگھوبیر نے پانچ ماہ تک اخراجات ادا نہیں کیے، اور اب پھر وہ ایسا ہی کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *