مشہور بھارتی کرکٹر کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں :

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز دنیش کارتھک کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔دنیش کارتھک نے اپنے چاہنے والوں کو بڑی خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔بھارتی کرکٹر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ اور دونوں جڑواں بیٹوں کے ہمراہ

اپنی نئی تصویریں شیئر کیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دنیش کارتھک اور اہلیہ کے ساتھ اُن کا پالتو کُتا بھی موجود ہے۔دنیش کارتھک نے مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔‘بھارتی کرکٹر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہوں نے دونوں بیٹوں کا نام ’کبیر پالیکل کارتھک‘ اور ’زیان پالیکل کارتھک‘ رکھا ہے۔‘دوسری جانب دنیش کارتھک کی اہلیہ دیپیکا نے بھی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جڑواں بیٹوں کی پیدائش کی خبر دی۔خیال رہے کہ دنیش کارتھک سال 2015 میں اسکواش کھلاڑی دیپیکا پالیکل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے،