مشہور زمانہ آل راؤنڈر کرکٹر کا انتقال

برمنگھم(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر ڈیوڈ کیپل طویل علالت کے بعد گزشتہ روز 57 سال کی عمر میں چل بسے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر ڈیوڈ کیپل کو 2018 میں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی۔1981 میں دورہ سری لنکا سے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر کا

آغاز کرنے والے ڈیوڈ کیپل نے اپنے ملک کے لیے 15 ٹیسٹ اور 23 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.